Mission

اغراض و مقاصد

  • نوجوانوں کی ذہنی و شعوری تربیت کے لیے انہیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا، جہاں وہ لیکچرز سمینارز ،تربیتی ورکشاپ ، آڈیو ویڈیو اور دوسرے جدید طریقوں سے سماجی، اقتصادی اور تنظیمی معاملات کے بارے میں تجربات اور نظریات کا با آسانی تبادلہ کر سکیں تاکہ تحقیق ، معلومات اور عمل کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ دور ہو سکے۔

  • نوجوانوں کی تنظیموں کے درمیان باہمی رابطہ قائم کرنا تاکہ وہ مشترکہ پروگرام تشکیل دیں اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں۔

  • نوجوانوں کے امور کے متعلق قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے ضروری معلومات اور تحقیقاتی رپورٹیں اکٹھی کرنا اور انہیں موثر طریقے سے متعلقہ نوجوانوں کی تنظیموں تک پہنچانا ۔

  • نوجوانوں سے متعلقہ تحقیقاتی مواد کو اردو اور دوسری علاقائی زبانوں میں منتقل کرنا۔

  • نوجوانوں سے رابطے اور معلومات کے لیے “یوتھ نیوز لیٹر” کا اجراء کرنا، پمفلٹ، پوسٹرز اور تحقیقاتی رپورٹیں شائع کرنا۔

  • دیہی نوجوانوں کو شہری نو جوانوں کے قریب لانا اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا۔

  • معاشرے میں عورتوں کے بارے میں موجودہ منفی رویے کو بدلنا بدلنا اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا۔

  • با صلاحیت نوجوانوں کی ہر ممکن طریقے حوصلہ افزائی کرنا ، نیشنل یوتھ ایوارڈز کا اجراء کرنا۔

  • نوجوانوں میں منشیات اور سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا۔

  • تحفظ ماحول کے لیے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانا۔

  • تو جوانوں کی تنظیموں کو روایتی کاموں کی بجائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے پروگرامر کی ترغیب دینااور مناسب رہنمائی فراہم کرنا۔

  • کھیلوں ، فلم شوز ، سٹریٹ تھیٹر ، واک اور دوسری تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز کے بارے میں لوگوں کے شعور کو بیدار کرنا۔

  • بچوں کو تعلیم، تحفظ ماحول، صحت، ٹریفک کے حوالے سے مختلف تعمیری سرگرمیوں اور شعوری تحریکوں میں شامل کرنا اور ان کے ذریعے تحریکوں کو کمیونٹی میں پھیلانا۔ بچوں کے حقوق کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرانا۔

  • یوتھ ڈاکیومینٹشن اینڈ ریسوس سینٹر

    NYOP نوجوانوں کی ترقی کے لیے معلومات اور دستاویزات کا ایک ایسا

    YOUTH DOCUMENTATION AND RESOURCE CENTRE

    قائم کرنا چاہتی ہے جہاں مختلف سرکاری و غیر سرکاری ، ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی اور متعلقہ امور کے بارے میں تحقیقاتی معلومات اکٹھی کی جائیں گی اور پھر معلومات کو موثر طریقوںمتعلقہ نوجوانوں کو پہنچایاجائے گا۔ علاوہ ازیں جدید طریقوں سے نوجوانوں کے لیے تربیتی پروگرامز کا اہتمام کیا جائے اس مقصد کے لیے سینٹر میں لائبریری ، ریفرنس روم، کمپیوٹر سیکشن ، کانفرنس روم اور آڈیو، ویڈیو کا اہتمام کیا جائے گا۔

     NYOP کا خیال ہے کہ اگر ایک دفعہ ایسا مرکزقائم ہوگیا تو نوجوانوں کی تمام

    سرگرمیاں مثبت طریقے سے قومی سطح تک بدل جائیں گی۔

    Our Philosophy

    1. ترقی کے عمل میں عوام کی براہِ راست اور عملی شرکت

    2. ترقی کے تمام عوامل میں نوجوانوں اور خواتین کا کردار لازمی بنانا

    3. وسائل ، مواقع اور معلومات تک برابر رسائی اور سماجی انصاف یقینی بنانا

    4. عوامی مسائل کے حل کے لئے اجتماعی سوچ اور پائیدار ترقی کے لئے بہتر حکمتِ عملی اور عمومی شرکت بنانا